Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوہاٹ میں مرغ پالنا جرم بن گیا، بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کوہاٹ میں مرغ پالنا جرم بن گیا، بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ کوہاٹ پولیس نے دو بھائیوں کے قاتل کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ محمد ریاض شہید پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا۔

ڈی ایس پی صدر ناظر حسین نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کی علی الصبح میر احمد خیل کے رہائشی نامزد ملزم سہیل ولد ایاز نے اپنے چھوٹے بھائیوں کو مرغ پالنے سے منع کیا، جس پر آپس میں تکرار شروع ہوگئی، بڑے بھائی نے طیش میں آکر گھر میں اپنے دونوں بھائیوں 17سالہ عبداللہ اور 19 سالہ زاہد اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ڈی ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث ملزم سہیل کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقتولین اور قاتل کے بھائی شہباز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.