Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گال ٹیسٹ کا دوسرا روز، قومی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا سکی

گال( مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے پہلی اننگ میں بنائے گئے 378رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ۔ پاکستان ٹیم دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 7وکٹوں کے نقصان پر 191رنز ہی بناسکی۔
گال میں کھیلے جانے والی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا اختتام ہوگیا۔ کھیل اختتام پر پاکستان نے 7وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنائے۔ آغا سلمان کے سوا کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔
ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے 315رنز اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ شروع کی ۔ 378 کے مجموعی رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں پاکستانی اوپنرز نے عبداللہ شفیق اور امام الحق عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ صرف ایک رن کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوگئے۔
ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم 35کے مجموعی اسکور پر صرف 16رنز بنا کر ڈریسنگ روم لوٹ آئے۔ کپتان کے آوٹ ہوتے ہی65کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی 32رنز بناکر وکٹ دے بیٹھے۔
مجموعی اسکور میں صرف 23رنز اضافے کے بعد چوتھے کھلاڑی محمد رضوان وکٹ گنوا بیٹھے۔ انھوں نے 24رنز بنائے۔
فواد عالم بھی 24رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ۔ مجموعی اسکور صرف 119تھا۔ کچھ ہی دیر بعد محمد نواز 14رنز بناکر 145کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوگئے۔
دوسرے دن کے اختتام سے کچھ لمحے قبل سیٹ بیٹسمین آغا سلمان 62رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے۔ اس طرح پاکستان کے7وکٹوں کے نقصان پر191رنز کے مجموعی اسکور پر دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا۔
سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 3پربتھ جے سوریہ نے2جب کہ اسیتھا فرنانڈو اور دہانن جیا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.