Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ہری پور کےعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،اکبرایوب خان

ہری پور کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جب کہ نوجوانوں کو کھیل کھود کیلئے جدید طرز کے کھیلوں کے میدان بنانے کے لئے بھی صوبائی حکومت اقدامات اٹھارہی ہے،وزیرمواصلات خیبرپختونخوا

پشاور۔خیبرپختونخوا کےوزیربرائےمواصلات وتعمیرات اکبر ایوب خان نےکہاہےکہ ہری پور کےعوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گےاورعوام کو صحت،تعلیم اورپانی کی فراہمی کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائےجائیں گے۔انہوں نےکہاکہ حلقہ پی کے40ہری پور کےعوام نےان پرجو اعتماد کیاہےاس کو پورا کریںگےکیونکہ اس حلقے کےتمام مسائل کاحل ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وہ حلقہ پی کے40ہری پورکےعوامی نمائندہ وفد سےاپنےآفس پشاورمیں بات چیت کررہےتھے۔اکبرایوب خان نےوفد کےمسائل غورسے سنےاوران کے حل کےلیے موقع پر احکامات جاری کیے۔جبکہ بعض مسائل کےحل کیلئےاپنی طرف سےمتعلقہ محکموں کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان کے ممکنہ حل کا بھرپور یقین دلایا۔

وزیر مواصلات نےاس موقع پرکہاکہ حلقہ پی کے40 میں جتنےبھی ترقیاتی کام شروع کیےگئےہیں وہ مقررہ وقت میں مکمل کیےجائیں گے تاکہ عوام کو اس کےفوائد براہ راست مل سکیں۔انہوں نےکہاکہ بیوٹیفکشن فنڈ کے استعمال سےہری پور کی خوبصورتی میں مزیداضافہ ہوگا اوروزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی محمود خان کےویژن کےمطابق ہری پورکو کلین اینڈ گرین بنانے کےلیےتمام وسائل بروئےکارلائے جائیں گے۔

اکبر ایوب خان نےکہاکہ ہری پور کےنوجوانوں کےلئےروزگار کےمواقع فراہم کیےجائیں گے جبکہ نوجوانوں کو کھیل کھود کیلئے جدید طرز کے کھیلوں کے میدان بنانے کے لئے بھی صوبائی حکومت اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے صوبے بشمول ہری پور میں ترقی کا سفر رواں دواں ہے اور جتنے بھی منصوبے شروع ہوچکے ہیں ان کی تکمیل سے عوام حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے۔

اکبرایوب خان نےکہاکہ حلقہ پی کے40کےعوام کےمسائل کاحل ان کی ترجیحات میں شامل ہےاوراس حلقےکےعوام کاحق ہےکیونکہ یہاں کےعوام نےپاکستان تحریک انصاف اورانکی خدمات پر اعتماد کیاہےاوراس لئےحلقےکےعوام کےتمام مطالبات کوپوراکرنےکیلئےہرممکن کوشش کی جائے گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.