Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاک بھارت کشیدگی خطےکےمفاد میں نہیں،ملیحہ لودھی

مسئلہ کشمیرحل کیے بغیربرصغیرمیں دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں

واشنگٹن۔امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان کاکہنا ہےکہ بغیرثبوت کے بھارت نےپلوامہ حملےکا الزام پاکستان پرلگایا جبکہ بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے۔

امریکا میں پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجید خان نےامریکی تھنک ٹینک سے خطاب کےدوران کہاکہ بغیرثبوت کےبھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگایا،بھارت ثبوت دے توپاکستان اقدام اٹھائےگا جبکہ پاک بھارت کشیدگی طالبان مذاکرات پراثرانداز ہوسکتی ہے،پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں امن کے حوالے سے امریکا کامیاب ہو۔

پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجید خان نےکہاکہ بھارتی طیارے پاکستان نےاپنےدفاع میں گرائےجبکہ وزیراعظم عمران خان کشیدگی کے باوجود بات چیت کا پیغام دےرہےہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نےامریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیربرصغیرمیں دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہے۔

پاک بھارت کشیدگی خطےکےوسیع ترمفاد میں نہیں ہے۔ملیحہ لودھی نے مزید کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی دیکھناچاہتا ہےجب کہ بھارت کے ساتھ تناسے افغان امن کی کوششوں پر اثرات پڑسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.