Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ہم این آر او نہیں مانگ رہے،آخر تک یہ جنگ لڑیں گے۔خواجہ آصف

معاشی بحران سے توجہ ہٹانےکےلیےشہباز شریف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد:رہنما مسلم لیگ (ن)خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے شہباز شریف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کےدوران رہنما مسلم لیگ(ن)خواجہ آصف کاکہناتھاکہ ملک میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے،بجٹ کی وجہ سے مہنگائی آئی،ایک سال میں 3بجٹ پیش کیےگئے۔ان کاکہنا تھاکہ مہنگائی سےعام آدمی کی زندگی اورکاروبار پراثرپڑا،نہ تو کسی حکومتی رکن نےٹیکسزکی بھر مارپربات کی اورنہ ہی کسی حکومتی عہدیدارنےعوامی مسائل پربات کی،جن صاحب نےبجٹ پیش کیاانہیں فوری نوازا گیا۔

خواجہ آصف کاکہناتھاکہ اپوزیشن کو ٹارگٹ کیاجارہاہے،معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کےلیےشہبازشریف کونشانہ بنایاجارہاہے،مریم نواز کو بھرپورعوامی پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نےکہاکہ رانا ثنااللہ پرایف آئی آرمضحکہ خیزہے،یہ سیاسی حکومتوں کی توہین ہوتی ہے جب کہ بدترین انتقامی کارروائیاں موجودہ حکومت کی شناخت بن چکی ہیں۔
خواجہ آصف نےکہاکہ ہم کوئی بات کریں تو کہیں گےکہ این آر او مانگ رہےہیں تاہم این آر او نہیں مانگ رہے،آخر تک یہ جنگ لڑیں گے۔ ان کاکہنا تھاکہ رانا ثنااللہ کو2002 اور2003 میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ہم نے مشرف دورمیں بھی جیلیں کاٹی ہیں،جیلیں کاٹنے کے بعد بھی آج ایوان میں ہوں اور دیکھیں مشرف کہاں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.