Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ہم نے اپنے وسائل سے ملک چلایا کشکول نہیں اٹھایا.آصف زرداری

نوابشاہ:پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے وسائل سے ملک چلایا کشکول نہیں اٹھایا تاہم ہمارے ملک کا وزیراعظم کشکول لے کر دنیا میں گھوم رہا ہے۔

نوابشاہ میں ایک تقریب سےخطاب کےدوران سابق صدراورپیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ مجھےگرفتار کرنےکاراستہ تلاش کیا جارہاہے،اگر گرفتارکیا گیا تو میں پہلےسےزیادہ مشہور ہوجاؤں گا،میرا سرکارکےساتھ جھگڑا چلتارہتا ہے تاہم میری گرفتاری کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب بھی اقتدارمیں آئےڈیل کرکےآئےاورموجودہ وزیراعظم بھی ڈیل کےتحت آئےہیں،ڈیل کرنے والوں کو ڈیل کرنی آتی ہےلیکن ملک چلانا نہیں آتا۔ان کاکہناتھاکہ ہمارےملک کاوزیراعظم کشکول لےکردنیا میں گھوم رہاہے،ہم نےاپنےوسائل سے ملک چلایا اورکشکول نہیں اٹھایا،چین سےمقامی کرنسی میں تجارت کامعاہدہ اب ہوا ہےہماری حکومت پہلےہی6ممالک سےاس طرح کا معاہدہ کرچکی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.