Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

یوگنڈا: سکول ہاسٹل میں آگ لگنے سے نو بچے ہلاک، 40 زخمی

کمپالا: افریقی ملک یوگنڈا میں ایک سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے کے سبب نو بچے ہلاک جبکہ 40 دیگر زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جنوب مغربی یوگنڈا کے ایک ضلع راکائی کے گاؤں مانیا کے سکول میں ناراض طلبہ نے مبینہ طور پر سکول کے ہاسٹل میں آگ لگائی۔
پولیس ترجمان ایمیلیو کے ئیما کے بقول مشتبہ طلبہ کو حال ہی میں سینٹ برنارڈ نامی سکول سے نکالا گیا تھا۔
علاقائی پولیس کمانڈر کے مطابق چار طلبہ اور ایک وارڈن کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ہلاک و زخمی ہونے والے تمام طلبہ کی عمریں 15 اور 16 برس کے درمیان ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.