Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 14, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں
    • 14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ
    • پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا
    • لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ، رواں سال 60 سے زائد افراد شہید
    • انسپکٹر جنرل ایف سی ساؤتھ کی کیڈٹ کالج وانا میں طلبا سے خصوصی ملاقات
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے رابطہ، ریلوے منصوبے پر گفتگو
    • علی امین کا 90 روزہ تحریک حکومت بچانے کا بہانہ ہے،عظمیٰ بخاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لبنان میں پیجرز دھماکوں میں 11 ہلاکتیں،چار ہزار افراد زخمی
    اہم خبریں

    لبنان میں پیجرز دھماکوں میں 11 ہلاکتیں،چار ہزار افراد زخمی

    ستمبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    لبنان میں پیجرز دھماکوں میں 11 ہلاکتیں،چار ہزار افراد زخمی
    Share
    Facebook Twitter Email

    لبنان میں دو روز قبل پیجرز دھماکوں میں 11 ہلاکتیں ،اور 4000 کے قریب لوگ زخمی ہوئے ـ یہ پیجر کس نے تیار کیے امریکی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں  ایک رپورٹ شائع کی گئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لبنان میں 17 ستمبر کو حزب اللہ کے زیر استعمال جن پیجرز میں دھماکے ہوئے وہ اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی نے تیار کیے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ہنگری اور اسرائیل کے آپس میں خوفیہ تعلقات ہیں کیونکہ ہنگری کی کمپنی اسرائیل کے جاسوسی نیٹ ورک کی فرنٹ کمپنی کے طور پر کام کر رہی تھی۔ ہنگری کی کمپنی اور اسرائیل کے درمیان آپسی رابطے کے لیے مزید دو نئی جعلی کمپنیاں بھی بنائی گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ 17 ستمبر کو لبنان کی سڑکوں پر اچانک لوگوں کے ہاتھوں میں موجود پیجرز پھٹنا شروع ہوگئے تھے اور اس واقعے میں اب تک 11 افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ـ

    رپورٹس کے مطابق دو روز قبل لبنان میں ہونے والے پیجرز دھماکوں میں لبنانی وزیر کے بیٹے سمیت 14 افراد جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔پیجرز دھماکوں میں اکثر کی آنکھیں اور ہاتھ ضائع ہوگئے اور کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

    پیجر دھماکے میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے تھے ـ جن کے حوالے سے امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں ایرانی سفیر ایک آنکھ سے محروم ہو گئے ہیں ـ

    حزب اللّٰہ نے پیجر ڈیوائسز کے دھماکوں کا ذمے دار اسرائیل کو قرار دیا ہے تاہم صہیونی ریاست کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کیلئے دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ نے کیوں مسترد کی؟
    Next Article دو گنڈاپور اور ایک مظلوم صوبہ؟
    Mahnoor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں

    جولائی 14, 2025

    لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

    جولائی 14, 2025

    بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ، رواں سال 60 سے زائد افراد شہید

    جولائی 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں

    جولائی 14, 2025

    14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ

    جولائی 14, 2025

    پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا

    جولائی 14, 2025

    لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

    جولائی 14, 2025

    بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ، رواں سال 60 سے زائد افراد شہید

    جولائی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.