بنوں سپورٹس کمپلیکس میں امن دھرنا اور مارچ کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور توڑ پھوڑ کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ اور بھگدڑ کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 16افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو دھرنا کے شرکا نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچا دیا ۔بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
فائرنگ سےصوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجنئیر پختون یار بھی بال بال بچ گئے ۔
صوبائی وزیر پختون یار امن دھرنے سے خطاب کررہے تھے کہ فائرنگ ہوئی اور پھر بھگدڑ مچ گئی،توڑ پھوڑ بھی ہوئی۔
بنوں میں تاجر برادری کی کال پر ضلع بھر میں امن کی بحالی کیلئے مظاہرے اور نعرہ بازی بھی ہوتی رہی ۔
احتجاج کے باعث ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند،پہیہ جام ہڑتال جاری
بنوں میں دھرنے پر فائرنگ کے بعد بھگدڑ،4 افراد جاں بحق ،16زخمی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read