Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان
    • حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل
    • ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی
    • پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا
    • صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی
    • پاکستان اپنے عوام کے خلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کریگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • کراچی میں طوفانی بارش، 19 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 28 اپریل سےخیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں تیز بارش کا امکان
    Uncategorized

    28 اپریل سےخیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں تیز بارش کا امکان

    اپریل 25, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے 27 یا 28 اپریل سے ملک میں بارشوں کے طاقتور سسٹم کے اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق آئندہ کچھ دن ملک کے بیشترمقامات پر مطلع صاف، موسم خشک اور گرم رہے گا،  اسی وجہ سے پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جب کہ اس دوران درجہ حرارت 40 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ چند روز گرمی رہنے کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ جانے کا امکان ہے کیونکہ ساحلی علاقوں میں مقامی سطح پر بادل بن سکتے ہیں جب کہ 27 یا 28 اپریل کو بارشوں کا طاقتور اورطویل سسٹم ملک پراثراندازہوسکتا ہے جو 6 یا 7 مئی تک ملک پر اثرانداز رہےگا۔

    انہوں نے کہا کہ ایران کے قریب بحیرہ عرب میں سرکولیشن بھی بنی ہوئی ہے جس کے باعث سندھ، بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اچھی بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ کے 80 سے 90 فیصد علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس سسٹم کی وجہ سے سندھ میں کہیں تیزکہیں موسلادھاربارش اور کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تھنڈر اسٹورم بننے پر آندھی اوربجلی گرنےکا بھی خدشہ رہے گا۔

    موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں 28 اپریل کی رات سے اس سسٹم کے اثرانداز ہونےکا امکان ہے، مئی کے پہلے ہفتے میں اس سسٹم کی شدت زائد رہ سکتی ہے، کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیز اور چندمقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں اس سسٹم کے زیراثربارش کا امکان ہے، صوبے کے مختلف مقامات پرآندھی اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے 90 فیصد علاقوں میں کہیں تیز، کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، پنجاب کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے 80 سے90 فیصد علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کاخطرہ ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکبل سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی
    Next Article جیکب آباد: مغوی کی بازیابی کیلئے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 6 پولیس اہلکار شہید
    Web Desk

    Related Posts

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان

    مارچ 19, 2026

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان

    مارچ 19, 2026

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026

    پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا

    مارچ 19, 2026

    صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی

    مارچ 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.