ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاویداللہ محسود نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے جاری جھڑپیں ختم ہو چکی ہیں اور فریقین سے مورچے خالی کرا لئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق مورچوں میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کر دئے گئےہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی اہلکار الرٹ ہیں۔
جاویداللہ محسود نے کہا کہ ضلع کرم کے پانچ مقامات پر کل رات سے کسی قسم کی فائرنگ نہیں ہوئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پائیدار امن کیلئے مزید کوششیں جاری ہیں اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے گرینڈ جرگہ ، جی او سی 9 ڈیو کوہاٹ ڈویژن ،ڈی آئی جی اور کمشنر کوہاٹ بھی پاراچنار میں موجود ہیں ۔
دوسری جانب ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 6 روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک 44 افراد جاں بحق 177 زخمی ہوگئے ہیں ۔
ڈپٹہ کمشنر نے گزشتہ روز 44 افراد کے جاں بحق اور 176 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی ۔
مقامی پولیس نے کہا ہے کہ کرم میں جھڑپوں کے باعث پاراچنار پشاور مین شاہراہ آج ساتویں روز بھی ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند ہے
مقامی سیاسی اور سماجی شخصیات نے کہا ہے کہ مین روڈ بند ہونے کے باعث کسانوں اور تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مین روڈ بند ہونے کی وجہ سے اشیاء خوردونوش ، میڈیسن اور دیگر چیزوں کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔
کرم میں فریقین فائربندی پر رضامند،خونریز جھڑپیں بند ہوگئیں ،ڈی سی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read