Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 30, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 2700 روپے میں فروخت کیا جارھا ھے عوام کا شدید ردعمل۔۔۔۔
    • فنکاروں کی عزت نفس کو مجروح ھونے نہیں دیا جائے گا رشید سہیل پراچہ۔
    • لکی مروت کے عوام کو 10 سال پسماندہ رکھنے والوں کو انشااللہ آئندہ عبرتناک شکست دیں گے۔۔۔ سلیم سیف اللہ۔۔۔۔
    • ھارون باچہ کے بھانجے گل ورژن باچہ کا نغمہ عالمی امن اور امید کے نغمات میں شامل کرلیا گیا۔۔۔۔
    • دیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی میں مزید اضافہ ہوگیا
    • 50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ پشاور کور نے جیت لی
    • وزیراعلیٰ کے احکامات پر ایل آر ایچ کے ڈائریکٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا
    • مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، مگر پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی نظر نہیں آتی: خواجہ آصف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق
    اہم خبریں

    غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق

    جنوری 17, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    50 people died in boat sinking
    Share
    Facebook Twitter Email

    واکنگ بارڈرز کے مطابق افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر سپین  جانے کی کوشش میں  تارکین وطن کی کشتی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

    واکنگ بارڈرز کے مطابق بدقسمت کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 86 تارکین وطن سوار تھے، جن میں 66 پاکستانی شامل تھے۔ مراکشی حکام نے کشتی سے 36 افراد کو بچا لیا۔

    یہ تارکین وطن ان ہزاروں افراد کا حصہ تھے جو بحر اوقیانوس کے خطرناک راستے سے کینری جزائر پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کشتی کئی دنوں تک لاپتہ رہی، اور متعلقہ حکام کو تاخیر سے اطلاع دی گئی۔ غیر سرکاری تنظیم الارم فون، جو سمندر میں پھنسے ہوئے تارکین وطن کی مدد کرتی ہے، نے بھی 12 جنوری کو اسپین کی میری ٹائم ریسکیو سروس سے رابطہ کیا تھا، لیکن اس وقت کشتی کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

    کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے۔اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔

    واقعے میں بچ جانے والے ایک پاکستانی نے فون پر اپنے اہلخانہ کو بتایا کہ جب کشتی سمندر میں کھڑی تھی تو شدید سردی کے باعث کچھ لوگ بیمار ہوگئے تھے اور کشتی میں راشن بھی کم تھا، ایسے میں انسانی اسمگلروں نے بیمار افراد کو زبردستی سمندر میں پھینک دیا اور کچھ لوگوں کو تشدد کرکے قتل بھی کیا۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو اسپین کے لیے روانہ ہوئی تھی،  انسانی اسمگلروں نے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا تھا اور انسانی اسمگلروں نے 8 روز تک  کشتی سمندر میں ہی کھڑی رکھی۔ ذرائع  کے مطابق انسانی اسمگلرز تمام افراد کو موریطانیہ کے ویزوں پر لےکرگئے تھے، موریطانیہ میں ان افراد کو ایک سیف ہاؤس میں رکھا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکرم میں قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہو گئی
    Next Article فیصلہ آ گیا، عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا
    Web Desk

    Related Posts

    دیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی میں مزید اضافہ ہوگیا

    دسمبر 30, 2025

    50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ پشاور کور نے جیت لی

    دسمبر 30, 2025

    وزیراعلیٰ کے احکامات پر ایل آر ایچ کے ڈائریکٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا

    دسمبر 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 2700 روپے میں فروخت کیا جارھا ھے عوام کا شدید ردعمل۔۔۔۔

    دسمبر 30, 2025

    فنکاروں کی عزت نفس کو مجروح ھونے نہیں دیا جائے گا رشید سہیل پراچہ۔

    دسمبر 30, 2025

    لکی مروت کے عوام کو 10 سال پسماندہ رکھنے والوں کو انشااللہ آئندہ عبرتناک شکست دیں گے۔۔۔ سلیم سیف اللہ۔۔۔۔

    دسمبر 30, 2025

    ھارون باچہ کے بھانجے گل ورژن باچہ کا نغمہ عالمی امن اور امید کے نغمات میں شامل کرلیا گیا۔۔۔۔

    دسمبر 30, 2025

    دیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی میں مزید اضافہ ہوگیا

    دسمبر 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.