ملک بھر کی طرح خیبر نیٹ ورک کے پشاور سنٹر میں وطن عزیز کا 78 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔
پشاور( شوبز ڈیسک ) حسب روایت امسال بھی خیبر نیٹ ورک نے 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے خیبر نیوز ،خیبر ٹی وی، کے ٹو اور خیبر مڈل ایسٹ پر رنگارنگ پروگرامز نشر کئے گئے جن میں اسلام آباد کا چوپال، رداعمران کا مارننگ شو اور پشاور سنڑ سے خیبر سحر قابل ذکر ہیں ۔
14 اگست کی صبح پشاور سنٹر میں پرچم کشائی کی باوقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پشاور سنٹر کے تمام افسران اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر پشاور کے مختلف سکولوں کی طلبہ وطالبات نے بھی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی بعد ازاں مختار بھائی آڈیٹوریم میں خصوصی مارننگ شو بھی براہ راست نشر کیا گیا ۔
اس موقع پر اعجاز نیازی ،عالمی شہرت یافتہ سائکلسٹ اظہر علی شاہ، انجمن تاجران پشاور یونیورسٹی کے راھنما خالد ایوب۔ پاکستان ڈاریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد اورکزئی، نامور ایکٹیوسٹ سیف اللہ خٹک ،خیبر نیوز کے محمد وسیم ،زکی الرحمان ڈاریکٹر پروگرامز نارتھ اور جمشید علی خان کے علاوہ فہمید خان اور روز خان نے شرکت کی ۔
اس موقع پہ میزبان مینہ شمس نے شو میں شریک شخصیات سے یوم آزادی کے حوالے سے سیر حاصل بات چیت بھی کی، گلوکار اکبر علی خان اور سونیا آفتاب نے اپنی سریلی آوازوں میں ملی نغمے بھی پیش کئے ۔
14 اگست کا یہ اسپیشل شو محمد حنیف بلوچ نے پروڈیوس کیا جبکہ فایئز پروڈکشن اسسٹنٹ تھے ۔