براؤزنگ زمرہ
بلوچستان
کالعدم بی این اے کا بانی اور انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام گرفتار
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کے بانی اور انتہائی مطلوب دہشتگرد گلزار امام کو گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کیا، گلزار امام عسکریت پسند کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور رہنما ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بی این اے، بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ…
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
لاہور ،قصور، ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشیں جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کے باعث آج اور کل اسلام آباد، پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان ،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر…
کیچ میں پاک ایران سرحد پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران بارڈر پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے ضلع کیچ میں پاک ایران بارڈر پر جلگئی سیکٹر میں حملہ کیا، حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید جوانوں میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی…
بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے
کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں انصاف لائرز فورم کے رہنما اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا کیونکہ جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانےکی حدود ہی نہیں۔ درخواست گزار نے عمران خان کے خلاف درج ایف…
عمران خان کی گرفتاری کیلئےکوئٹہ پولیس لاہور پہنچ گئی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ لےکر کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ پولیس ٹیم میں ایس پی ندیم ، ڈی ایس پی عبدالستار، سب انسپکٹر اور دیگر 2 اہلکار شامل ہیں۔عمران خان کی گرفتاری کے لیےلاہور پولیس کوئٹہ پولیس کی معاونت کرےگی۔
اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے…
کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کےکیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا ہےکہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔ عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا گوادر کا دورہ، بلوچستان کیلئے منصوبوں کا اعلان
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بھی موجود تھے، اس دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سکیورٹی صورتحال، سی پیک سکیورٹی اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علاقے کی سماجی و…
بلوچستان میں دہشت گردی، کانسٹیبلری کے 9 اہلکار شہید
بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کےٹرک کے قریب دھماکے سے 9 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی کے بعدکوئٹہ واپس آ رہے تھے، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 9 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی کا کہنا ہےکہ ابتدائی…
مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 2اہلکار شہید
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کے مطابق دہشت گرد اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، فورسز نے ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی۔ شہید لیویز اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے مستونگ لیویز چیک پوسٹ اور چمن ناکے پر حملوں کی مذمت…
کوئٹہ سے گرفتار خود کش بمبار خاتون کے شوہر و سسر سے متعلق ہوشربا انکشاف
کوئٹہ : گرفتار ہونیوالی خود کش بمبار خاتون کے شوہر اور سسر سے متعلق ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ وہ دونوں بھی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے فعال ارکان بتائے گئے ہیں۔
کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد خاتون ماہل بلوچ کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور 4 کلو گرام بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ اب اس کے شوہر اور سسر سے متعلق بھی سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔…