Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی
    افغانستان جنوری 2, 2026

    افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی

    Facebook Twitter Email
    Rainfall and floods leave 17 dead in parts of Afghanistan
    افغانستان، پاکستان اور بھارت کی طرح شدید موسمی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    افغانستان میں موسم کی پہلی بڑی بارش اور برفباری نے کئی ہفتوں کی خشک سالی کا خاتمہ تو کر دیا، تاہم مختلف علاقوں میں آنے والے اچانک سیلابوں اور بارش کے باعث کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

    صوبہ ہرات کے مغربی ضلع کبکان میں ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان سے گئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان محمد یوسف سعیدی کے مطابق یہ واقعہ شدید بارش کے باعث پیش آیا۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں پیر کے روز سے اب تک سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ شدید موسمی صورتحال نے افغانستان کے وسطی، شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، مویشی ہلاک ہوئے اور تقریباً 1800 خاندان متاثر ہوئے ہیں، جس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار شہری اور دیہی آبادی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان، پاکستان اور بھارت کی طرح شدید موسمی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق کمزور انفراسٹرکچر، جنگی حالات، جنگلات کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلیاں ایسے قدرتی حادثات کے اثرات کو مزید شدید بنا رہی ہیں، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں جہاں مکانات زیادہ تر کچی مٹی سے بنے ہوتے ہیں۔

    اقوام متحدہ اور امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان آئندہ سال بھی دنیا کے سنگین ترین انسانی بحرانوں میں شامل رہے گا۔ اسی تناظر میں اقوام متحدہ نے رواں ہفتے 1 اعشاریہ 7 ارب ڈالر کی اپیل جاری کی ہے، جس کا مقصد تقریباً ایک کروڑ اسی لاکھ افراد کو ہنگامی امداد فراہم کرنا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم کی کوہاٹ ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد
    Next Article ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.