براؤزنگ زمرہ
افغانستان
افغان وزیر خارجہ امیر متقی 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد: افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی آج سے پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ 6 مئی کو 5 ویں چین، پاکستان، افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شریک ہوں گے، چین کے وزیر خارجہ کن گینگ بھی سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
ترجمان کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی کے وفد…
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کامیاب، افغانستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی
شارجہ میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 66 رنز سے کامیابی حاصل کرلی تاہم افغانستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری افغان ٹیم 19 ویں اوور میں 116 رنز بنا سکی اور اسے میچ میں 66 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز…
پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست، افغانستان نے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں بغیر کسی رن پر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد حارث 15، طیب طاہر 13 اور اعظم خان ایک رن…
افغانستان نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو شکست دے دی
پاکستان کا 20 اوورز کھیل کر سب سے کم اسکور رہا
تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کا 93 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی۔
پاکستان کی اننگز
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے…
افغان صوبے خوست میں آئی ای ڈی حملہ:کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
افغانستان کے صوبے خوست میں بارودی سرنگ ( آئی ای ڈی) کے دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک اور 15 شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی حملے میں ہلاک ہونے والے ٹی ٹی پی کےکمانڈروں میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل،کجیر اور 3 نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کا کمانڈر فضل امین،کمانڈر محمد عرف…
افغان صوبےکنڑ میں فائرنگ سےکالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر نور محسود ہلاک
کابل: افغان صوبے کنڑ میں فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر نور سعید محسود ہلاک ہوگیا۔ افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوبہ کنڑ کے علاقے اسد آباد میں پیش آیا۔
افغان سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ فائرنگ سےکالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر نور سعید محسود ہلاک ہوگیا۔ افغان سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ واقعےکے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں نے 2 افراد کو پکڑلیا۔
افغان حکام کی جانب سے احتجاجاً طورخم سرحدی گزرگاہ آج تیسرے روز بھی بند
خیبر : افغان حکام کی جانب سے طورخم سرحدی گزرگاہ آج تیسرے روز بھی بند ہے۔ طورخم سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ طورخم گزرگاہ بند ہونے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان مال سے لدے 6 ہزار ٹرک پھنس گئے جس سے تاجر بھی شدید پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی…
ٹی ٹی پی کے دو دھڑوں میں اختلافات شدید، آپسی جھڑپ میں 8 دہشتگرد ہلاک
کابل: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ افغان انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کنڑ میں ٹی ٹی پی محسودگروپ اور جماعت الاحرارکے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی جس میں دونوں جانب سے 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ افغان انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشتگردوں میں دوسرے درجے کے 4 کمانڈر بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ محسودگروپ نے جماعت الاحرارکے زیرحراست دہشتگردکو قتل کردیا۔
دہشت گردوں سے متعلق افغان حکومت کے سامنے ثبوت رکھے جائیں گے: وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں سے متعلق بیانیے میں وضاحت ہونی چاہیے، آرمی چیف نے اجلاس میں یہ بات دوٹوک انداز میں ثبوتوں کے ساتھ کی، وہ وضاحت اس بات کا تقاضہ کرتی ہےکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) یا دیگردہشت گرد تنظیموں سے مذاکرات نہیں کرنے چاہیے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں دہشت…
اے این ایف نے افغان باشندوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی
اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاکستان پہنچنے والے 9 افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن آئس اور دیگر منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹس فورس کے مطابق اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں افغانستان سے خیبر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔
ترجمان کے مطابق افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچنے والے 9 افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی جس…