Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزارت داخلہ نواز شریف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کر دے۔ نیب کا خط

قومی احتساب بیورو  نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسخ کرنے کی سفارش کر دی۔  ڈی جی نیب راولپنڈی کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے خط میں توشہ خانہ ریفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، لہذا نواز شریف کی سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے۔

نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا پاسپورٹ کو منسوخ کرنے اور شناختی کارڈ کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے وزارت داخلہ انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.