Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سکردو: مسافر کوسٹر پر پہاڑی تودہ گرپڑا، پاک فوج کے 4اہلکاروں سمیت 16مسافر جاں بحق

سکردو: راولپنڈی سے سکردو آنے والی مسافر کوسٹر پر پہاڑی تودہ گرنے کے باعث پاک فوج کے 4اہلکاروں سمیت 16مسافر جاں بحق ہوگئے .کوسٹر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب راولپنڈی سے سکردو آرہی تھی کہ روندو تنگوس کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کے باعث کوسٹر میں تمام  سولہ مسافر جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق گلگت بلتستان ، بلوچستان ،خیبر پختونخواہ اور کراچی سے تھا تمام مسافروں کی لاشیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں بلو چستان سے تعلق رکھنے والے سپاہی فاروق احمد ، سپاہی سونو خان ،سپاہی آصف خان کراچی سے تعلق رکھنے والے سپاہی ارشد پٹن کوہستان سے تعلق رکھنے ڈرائیورعبداللہ ، کریم داد ، ولی اللہ ، دیر بالا باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹررضا خان ، کھرکوہ گانچھے سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ ، ذاکر حسین ، حسن کالونی سکردو سے تعلق رکھنے والے ذایا ن بشیر ، حوابشیر ،کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے لیاقت علی اور دیامر سے تعلق رکھنے والے عبدالباقی شامل تھے۔

پہاڑی تودہ رات تین بجے گراتھا تاہم اندھیرا ہونے کی وجہ سے حادثے کا کسی کو بھی کوئی علم نہ ہو سکا۔  صبح ہوئی تو حادثے کا پتہ چلااورریسکیو 1122کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی پولیس، اسسٹنٹ کمشنر روندو، سب ڈویژن انتظامیہ روندو، جی بی ڈی ایم اے، پولیس ، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور FWO کے اہلکار موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا،کمشنر بلتستان ڈویژن عمران علی اور ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکٹر محمد انس اقبال بھی جائے وقوعہ اور ریسکیوآپریشن کی خود نگرانی کی ۔ تودہ کا ملبہ زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کوسٹر مکمل طورپر تباہ ہو گئی تھی جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی لاشیں گاڑی کے مختلف حصے کاٹ کاٹ کر نکالنا پڑیںتمام لاشیں بذریعہ ایمبولنس ریجنل ہسپتال سکردو لائی گئیں جہاں سے تمام لاشوں کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.