Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران آج وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کر لیے گئے

انسپکٹر جنرل سندھ نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ مؤخر کردیا

کراچی واقعے کے بعد آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کی جانب سے چھٹیاں منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ نے تمام سینئر افسران کو آج طلب کرلیا۔ یاد رہے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نے کراچی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے ’پولیس پر دباؤ‘ ڈالنے سے متعلق واقعے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نوٹس لینے کے بعد چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں پولیس افسران کی جانب سے چھٹیوں کی درخواستیں واپس لینے کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے اور وزیراعلیٰ نے آج سی ایم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کےتمام سینئر افسران کو طلب کیا ہے جن میں آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جیز کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ آج صبح 11 بجے پولیس افسران سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہےکہ کراچی میں 19 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے پر سندھ پولیس کے آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں کی درخواستیں دی تھیں تاہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے اور صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد افسران نے چھٹیاں مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.