Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدمات کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم کا اعلان

فیصل واوڈا کا وزیراعظم سے بیوروکریسی کے خلاف ایکشن کامطالبہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے معاملے کی تہہ تک جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سیاسی، سلامتی اور مجموعی صورتحال پرغور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی ، وفاقی وزرا نے مہنگائی میں کمی کے لئے ہنگامی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا بیوروکریسی مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے وزیراعظم سے بیوروکریسی کے خلاف ایکشن کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کچھ بیورو کریٹ مہنگائی میں کمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، مہنگائی میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات، احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی نے اجلاس میں جواب دیتے ہوئےکہا کہ ہم 30 ،30 سال سروس کرچکے ہیں، ساری ذمہ داری ہم پر نہ نہ ڈالی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ مہنگائی کے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں، جب تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ وفاقی کابینہ ارکان نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، مہنگائی میں کمی میری ترجیح ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.