Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور:پشتہ خرہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں والد اور 2بچے شامل ہیں. ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق گزشتہ روز پشتہ خرہ میں نور اللہ نامی شخص کے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے 3 افراد کی نعشیں جبکہ 5 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ناصر، کامران اور ہمیر جبکہ زخمیوں میں مسماۃ(س)، جنید، سلمان، اوسی اور سالار شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.