Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور یونیورسٹی میں کورونا کے مثبت کیسز، ایم بی اے کی کلاسز بند

پشاور یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ سٹیڈیز کے طلبہ میں کورونا کے مصدقہ کیسز رپورٹ ہونے پر ڈپارٹمنٹ کو  بند کردیا گیا۔ ڈائریکٹر آئی ایم سٹیڈیز کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ سٹیڈیز کے طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ایم بی اے پروگرام سمسٹر 4 کے کلاسز دو ہفتوں کے لیے بند کردیے گئے۔ ڈائریکٹر آئی ایم سٹڈیز کا کہنا ہے کہ متعلقہ کلاس کے دیگر طلبہ میں بھی کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور مجموعی کیسز 3 لاکھ 61082 تک جا پہنچے ہیں۔ اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1010 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 156528 ہوگئی ہے  پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 111047 ہے جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16449 اور ہلاکتیں 156 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 42615 ہے جب کہ آزاد کشمیر میں 5538 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4461 ہے۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 24444 ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.