Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے 13 دسمبر کو پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کا الرٹ جاری کردیا

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی  کی جانب سے جاری سیکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظيم دہشت گرد کارروائی کرسکتی ہے۔ دہشت گردی کس شہر میں ہوسکتی ہے، تاہم تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

جاری کردہ سیکیورٹی الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا ممکنہ حملہ لاہور میں بھی ہوسکتا ہے۔ 13دسمبر کو پی ڈی ایم کا مینار پاکستان پر جلسہ بھی ہو رہا ہے۔ پشاور میں ناکامی کے بعد دہشت گردوں نے اپنے منصوبے میں رد و بدل کیا ہے۔ حملے کے خطرہ پر مختلف مقامات پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں، جب کہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک عناصر پر نظر رکھیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں پی ڈی ایم قیادت سے 13 دسمبر کو لاہور کے مینار پاکستان میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے 2، تین ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے جلوسوں سے حکومت پر کوئی فرق نہيں پڑے گا، ملتان جلسے کے بعد کرونا مريضوں کيلئے مختص 64 فيصد بيڈز بھر چکے ہيں، پشاور ميں 40 اور اسلام آباد ميں 50 فيصد بيڈز بھر گئے، اسی رفتار سے کيسز بڑھتے رہے تو مشکل ہو جائے گی۔

اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کے درمیان شہر کے قریب ہزار گنجی کے مقامے پر ہلکی نوعیت کا دھماکا ہوا تھا، جس میں 3 افراد جاں بحق، جب کہ 10 زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ نیکٹا نے کوئٹہ جلسے سے قبل کوئٹہ میں دہشت گردی کے خطرے کا الرٹ جاری کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.