Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا نقشہ منظور کرلیا

مریم نواز کی شدید تنقید

کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے  وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا نقشہ منظور کرلیا۔  سی ڈی اے کے مطابق نقشہ ترمیم شدہ بلڈنگ ریگولیشنز 2020 کے تحت منظور کیا گیا جبکہ ‏سی ڈی اے نے وزیراعظم کا بنی گالہ کا گھر 106روپے مربع فٹ کے حساب سے ریگولر کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نقشہ منظور کرانےکیلئے عمران خان نے 12 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کیا، یہ جرمانہ بغیر اجازت تعمیرات پر کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نقشہ سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے منظور کیا،  ریگولیشنز کے تحت اسلام آباد کا علاقہ بنی گالہ بھی منظور کرلیاگیا، زون 2 میں پہلے ہی فارم ہاؤس بنانے کی اجازت تھی۔

بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کا گھر ریگولرائز کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سیلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کراتے جاؤ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی وفاقی دارالحکومت میں ذاتی رہائش بنی گالہ میں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.