Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کو کرونا ویکسین لگادی گئی

ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لگادی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی انسداد کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔

ڈوز لگوانے پر سعودی ڈاکٹرز کی جانب سے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ محمد بن سلمان کی رہنمائی کے باعث شہریوں اور غیرملکیوں کےلیے ویکسین کی جلد فراہمی ممکن ہوئی۔ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ اب حاصل ہونے والی کامیابیاں ولی عہد محمد بن سلمان اور حکومت کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہیں۔ سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر محفوظ ترین ویکسین کو انتہائی مختصر وقت میں مملکت کے شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں کے لیے فراہم کی۔

خیال رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے شہریوں اور ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت کےلیے خاطر خواہ موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، کچھ روز قبل برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم منظر عام پر آنے کے بعد سعودی حکومت نے شہریوں و غیرملکیوں کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی سرحدیں بند کردی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.