Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا کے میڈیکل طالبعلموں نے امپرومنٹ کے نام پر 10نمبرکاٹنے اور اضافی گریس نمبر نہ ملنے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔

عباس خان سنگین ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر رٹ میں درخواست گزارسلمان اعظم ودیگر نے وزارت صحت، پاکستان میڈیکل کمیشن، سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا اوردیگرکو فریق بنایاگیاہے۔

پشاور(واجد ہوتی)خیبرپختونخوا کے میڈیکل طالبعلموں نے امپرومنٹ کے نام پر 10نمبرکاٹنے جبکہ کویڈ19کیوجہ سے اضافی گریس نمبر نہ ملنے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔عباس خان سنگین ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر رٹ میں درخواست گزارسلمان اعظم ودیگر نے وزارت صحت، پاکستان میڈیکل کمیشن، سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخوا اوردیگرکو فریق بنایاگیاہے۔ رٹ میں موقف اپنایاگیا ہے کہ ایف ایس سی کے بعد جن طلباوطالبات نے امپرومنٹ کیلئے درخواستیں دیں ان سے 10،10نمبرکاٹے گئے ۔ کویڈ19کیوجہ سے 2020میں امتحانات منسوخ کرکے نویں،دسویں اور بارویں جماعت کے تمام طلبہ کو 3فیصد گریس مارکس یعنی 15اضافی نمبر دیکرپاس کیا گیا تاہم ان درخواست گزار کے 10نمبرکاٹنے کے علاوہ انہیںاضافی 15نمبربھی نہیں دیئے گئے۔درخواست گزاروں کے وکیل عباس خان سنگین ایڈوکیٹ کے مطابق میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے 12جنوری تک فارم جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے جس کیلئے شیڈول جاری کردیا گیاتاہم نمبرکم ہونےکی وجہ سے پٹیشنرزکو داخلے نہ ملنے اور انکا مستقبل تاریک ہونےکاخدشہ پیداہوگیاہے ۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کے مطابق تمام میڈیکل کالجز میں داخلوں کا یکساں نظام رائج ہوگا۔ پنجاب اور سندھ میں امپرومنٹ کیلئے نمبرنہیں کاٹے جاتے تاہم خیبرپختونخوا میں طلبہ کیساتھ یہ ناانصافی کی جاتی ہے۔رٹ میںمزیدکہاگیاہے کہ وفاقی وزیرتعلیم کی زیرصدارت تمام صوبائی وزراءکے ایجوکیشن منسٹر کانفرنس میں متعلقہ کلاسز کے طلبہ کو 3فیصد گریس نمبردیکرپروموٹ کرنیکافیصلہ کیا گیا تھا ۔ رٹ میں نمبرکاٹنے کے اقدام کو کالعدم قراردینے اورکیس فیصلہ ہونے تک درخواست گزاروں کو 3فیصد گریس نمبردیتے ہوئے انہیں ایم بی بی ایس کے سال اول کے کلاسز لینے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ رٹ پر دورکنی بنچ کیجانب سے سماعت کل 8جنوری2021 کو ہوگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.