Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان، تھانہ طورو پولیس کی کامیاب کارروائی۔ بین الا ضلاعی ٹرانسفرمر ز چور گروہ کے پانچ ملزمان گرفتار۔

عدد ٹرانسفرمرز، 09عدد کوائلزسمیت واردات میں استعمال ہونے والے آلات اور گاڑی برآمد۔

مردان، تھانہ طورو پولیس کی کامیاب کارروائی۔
بین الا ضلاعی ٹرانسفرمر ز چور گروہ کے پانچ ملزمان گرفتار۔
05عدد ٹرانسفرمرز، 09عدد کوائلزسمیت واردات میں استعمال ہونے والے آلات اور گاڑی برآمد۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ طورو کی حدود میں ٹرانسفرمر کے چوری ہونے کی رپورٹیں پولیس کو موصول ہو رہی تھی جس پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث عناصر کی فوری گرفتار ی اور مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے ڈی ایس پی گل شید خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ طورو نیاز علی خان و تفتیشی افسران پر مشتمل سپیشل ٹیم مقرر کی جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے اس کیس کو ٹریس کرنے کیلئے انتھک محنت شروع کی اور واردات ملوث پانچ ملزمان ابرار ولد عنصر، محمد صدام ولد بسم اللہ جان، حضرت علی ولد منیر گل، جہانزیب ولد صابر ساکنان ناگمان پشاور اور عالم خان ولد نزیر محمد سکنہ سردریاب تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی گل شید خان نے ہمراہ ایس ایچ او نیاز علی خان پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار چور گروہ کی نشاندہی پر مختلف جگہوں سے چوری کیے جانے والے 05عدد ٹرانسفرمر،09عدد کوائلز سمیت واردات میں استعمال ہونے والے آلات اور گاڑی برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی چوری کی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مورخہ:15جنوری 2021
(خیبر پختونخوا پولیس ضلع مردان، پی آر)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.