Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں ہاؤسنگ سوسائٹی اونرز نے ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف حکومتی کارروائیوں کو مسترد کردیا

ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف تمام مقدمات واپس لئے جائیں،ممبران کا مطالبہ

خیبرپختونخوا ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف حکومتی کارروائیوں کا معاملہ ، کے پی ہاوسنگ اورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس کا انعقاد، ہاؤسنگ سوسائٹی اونرز نے ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف حکومتی کارروائیوں کو مسترد کردیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وصال خان ممبر کے پی ہاوسنگ سوسائٹی ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف تمام مقدمات واپس لئے جائیں۔ ہاوسنگ سوسائٹیز نے بہت سے لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ ظاہر القمر ممبر کے پی بلڈرز اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم نے اپلائی کیا ہے حکومت ہمیں این او سی جاری کریں۔ پتہ نہیں حکومت کو کیا مسئلہ ہے جو اب ان کو این او سی یاد آگیا۔ شاہ خالد آفریدی جنرل سیکرٹری کے پی ہاوسنگ اینڈ بلڈرز اونرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم نے این او سی کے لئے اپلائی کیا ہے لیکن حکومت کی ہمیں این او سی نہیں مل رہی۔170ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں۔ محکمہ بلدیات کے جو بائی لاز ہے ان پر عمل کیا جائے۔ ہم ایک کمیٹی بنائے گے جووزیر بلدیات کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا حل نکالیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.