Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اداروں کو اب متنازع بنا کر حکومت اداروں کے پیچھے چھپ رہی ہے،بلاول

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت سینیٹ الیکشن سے حکومت خوفزدہ ہوگئی ہے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن لڑنے کے اعلان سے گھبرا گئی ہے، اور اب اداروں کو متنازعہ بنا کر عمران خان کے لیے دھاندلی کرائی جارہی ہے۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن لڑنے کے اعلان سے گھبرا گئی ہے، آج خبر چل رہی ہے کہ حکومت آرڈینینس نکال کر الیکشن کے لیے سیکرٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کرنے لگی ہے، حکومت کی گھبراہٹ سب کے سامنے ہے، عمران خان پورے ملک کو بتا رہے ہیں انہیں اپنے نمبرز پر اعتماد اور بھروسہ نہیں، اس وقت عمران خان کا پسینہ نکل رہا ہے اور وہ آئین تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

بلاول بھٹو کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے سپریم کورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی ریاستی اداروں کو بھی متنازع بنایا ۔انہوں نے کہا کہ گھبراہٹ کا شکار حکومت اب اداروں کے پیچھے چھپ رہی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.