Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عطا تارڑ کو گرفتار کیا گیا مگر جلد ہی رہا بھی کردیا گیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء کو عطا تارڑ کو ڈسکہ سے گرفتار کیا گیا اور پھر انہیں تھانے لے جا کر رہا بھی کردیا گیا ہے

پولیس نے مسلم لیگ (ن)کے اہم رہنما عطا تارڑ کو وزیر آباد سے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کیا لیکن بعد ازاں فوری طور پر ہی رہا کر دیا گیا ہے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عطا تارڑ کی گرفتاری کی تصدیق کی تاہم ان کی گرفتاری کیوں عمل میں آئی اس بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ عطا تارڑ پر کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں تھا۔ ہمارے لوگوں کو حکومت کی جانب سے ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جب الیکشن میں شکست نظر آ رہی ہو تو اسی طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں۔

تاہم لیگی رہنماء کو رہا کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.