Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جاسکتے, سپریم کورٹ نے رائے دے دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے دے دی۔ سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن آئین کےمطابق ہوں گے۔ خیبرنیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے یہ رائے ایک چار سے دی ہے اور سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلاف کیا ہے۔

عدالت نے اپنی رائے میں کہا ہےکہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جاسکتے لہٰذا سینیٹ انتخابات قانون کے بجائے آئین کے تحت ہوں گے۔

چیف جسٹس پاکستان کا تھا کہ ابھی عدالت نے مختصر فیصلہ جاری ہے اور تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا ہےکہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کے لیے تمام اقدامات کر سکتا ہے، انتخابی عمل سے کرپشن ختم کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، تمام ادارے الیکشن کمیشن کےساتھ تعاون کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کر سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.