Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مستونگ کے علاقے اسپلنجی ميں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظيم کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر ديا

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی ميں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظيم کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر ديا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی جس نے دوران تفتيش بتايا تھا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے کچھ دہشتگرد مستونگ کے علاقے میں ایک مکان میں چھپے ہوئے ہیں اور کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی ٹيم مکان کے قريب پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جہاں جوابی فائرنگ ميں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا جس ميں 10 کلو بارود، ڈيٹونيٹرز اور تين کلاشنکوف شامل ہيں۔ہلاک دہشت گرد سمنگلی روڈ پر مزدوروں پر دستی بم حملے، ہزار گنجی میں آزاد خان مری پر بم حملے اور کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر دستی بم حملوں سمیت دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں شروع کردی ہیں۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ اور دیگر علاقوں میں بی ایل اے کے خفیہ ٹھکانوں اور دہشت گردوں کے بارے میں خفیہ ٹھکانے سے اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔ جلد ہی ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت شاہ نظر، عارف مری، یوسف مری، سمیع اللہ پرکانی اور جمیل احمد پرکانی کے نام سے ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.