Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا میں کورونا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کا کام کرنے سے انکار

خیبر پختونخوا میں کورونا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے آج سے ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ نرسز الائنس کے ترجمان ناصر علی شاہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی چوک پر دھرنا دیں گے، محکمہ صحت کو ایک مہینے کا وقت دیا گیا مگر کچھ نہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر سے تمام نرسز سروسز کا بائیکاٹ کرکے پشاور پہنچ جائیں گے ۔ ہسپتالوں میں پہلے ہی ہیلتھ ورکرز کی کمی ہے۔ ترجمان نرسز الائنسز ناصر علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک پروموشن، سروس اسٹرکچر، ایم ٹی آئی نرسز ریگولاریزیشن کے مطالبات پر یقین دہانی نہیں ہوئی۔

 

ناصر علی شاہ نے کہا کہ مطالبات میں نرسزکی ریکروٹمنٹ، نرسز کیلئے الگ ڈائیریکٹریٹ اور انٹرنشپ کی سیٹس بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا نرسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری انور سلطانہ نے رواں ماہ کے وسط میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو 30 مارچ کو صوبائی اسمبلی سامنے دھرنا دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.