Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پر حکومت نےکارروائی کااعلان کردیا

بیوروکریسی نے براڈ شیٹ کا ریکارڈ چھپانے اور گم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، کمیشن رپورٹ

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پبلک کر دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، وفاقی کابینہ نے کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کر دیا گیا۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ بیوروکریسی نے براڈ شیٹ کا ریکارڈ چھپانے اور گم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، ریکارڈ کو کئی محکموں حتیٰ کہ دوسرے براعظم تک سے غائب کروایا گیا۔ براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کاوے موسوی سزا یافتہ شخص ہے جس نے بعض شخصیات پر الزامات لگائے، حکومت چاہے تو کاوے موسوی کے الزامات کی تحقیقات کروا سکتی ہے۔

براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ نیب کے سوا کسی متعلقہ حکومتی ادارے نے کمیشن سے تعاون نہیں کیا جبکہ طارق فواد اور کاوے موسوی کا بیان ریکارڈ کرنا مناسب نہیں سمجھا گیا۔

جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ مارگلہ کے دامن میں رپورٹ لکھتے وقت گیدڑوں کی موجودگی بھی ہوتی تھی، لیکن گیدڑ بھبکیاں انہیں کام کرنے سے نہیں روک سکتیں۔  خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے کمیشن نے براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کیں اور کمیشن نے 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو ارسال کی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سیعد کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو مسترد کر دیا تھا۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ‏براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ آج کابینہ میں پیش کی گئی، براڈشیٹ معاملےپر5افرادکےخلاف کرمنل ‏کارروائی کافیصلہ کیاگیاہے۔ فوادچوہدری نے کہا کہ احمربلال، حسن ثاقب،غلام رسول،عبدالباسط،شاہدعلی بیگ شامل ہیں، طارق ‏فوادنےبراڈشیٹ کامعاملہ شروع کرایاان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کمیشن نےبتایا2011سے2017تک نیب کادورتاریک تھا، تجویزدی گئی ‏قمرالزمان سمیت دیگراعلیٰ حکام کی مجرمانہ غفلت کاتعین جائے گا، نیب کہتاتھاکہ ان کےپاس ‏آصف زرداری سےمتعلق سوئس ریکارڈ موجود نہیں لیکن براڈشیٹ کمیشن کےشکرگزارہیں کہ انہوں ‏نےسوئس ریکارڈ ڈسکورکیاہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیب کےپاس اب براڈشیٹ کمیشن کی وجہ سےسوئس ریکارڈموجودہے، ‏قانونی ٹیم آصف زرداری کیخلاف سوئس ریکارڈ پر دوبارہ مقدمے پرکام کررہی ہے، آصف زرداری ‏کیخلاف سوئس اکاؤنٹس کیس دوبارہ کھولاجاسکتاہے، جسٹس(ر)عظمت سعیدنےسوئس اکاؤنٹس کا ‏اوریجنل ریکارڈ ریکور کر لیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.