Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: رمضان میں اشیاء ضروریہ ویلیج کونسل کی سطح پر فراہمی کا فیصلہ

پشاور: رمضان المبارک میں عوام کو آٹا ‘گھی ‘چینی ‘ اور دیگر ضروری اشیاء کو یوٹیلیٹی سٹور میں فراہمی برقرار رکھنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈیڈیک چیئرمین ضلع پشاور انجینئر فہیم احمد خلیل کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں مشیر خوراک خلیق الرحمان ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشمع نعمت‘ ممبر ان صوبائی اسمبلی ‘ آصف خان‘ وسیم حیات ‘ عائشہ بانو‘ شگفتہ ملک ‘عا ئشہ اسد ‘یوٹیلٹی سٹور کے منیجرفرید حیات ‘ محکمہ خوراک کے افسران اور دیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈیک چیئرمین ضلع پشاور انجینئر فہیم احمد خلیل نے رمضان المبارک سے قبل عوام کو آٹا چینی‘ گھی اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے انکو تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈیڈیک چیئرمین نے کہاکہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا اور رمضان المبارک میں عوام کیلئے بنیادی اشیاء ضروریہ جس میں آٹا‘ چینی ‘گھی اوردیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کیلئے ویلج کونسل کی سطح پر یقینی بنایاجائیگا اور تمام ویلج کونسل میں برابری کی بنیاد پر اشیاء خوردنوش ملے گا جبکہ گرانفروشی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیاگیا اور یوٹیلیٹی سٹور میں عوام کو بلاتعطل فراہمی کیلئے فوکل پرسن منتخب کیاجائیگا جبکہ یوٹیلیٹی سٹور کی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی جس دکاندار کے ساتھ یوٹیلیٹی سٹورکی اشیاء پائی گئیں تو انکے خلا ف سخت تادبیی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ڈیڈیک چیئرمین نے رمضان المبارک سے قبل دوبارہ اجلاس طلب کرنے کے بھی ہدایت کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.