Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کا فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان دینےکا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات مقرر کرنے کے فیصلے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہیں جبکہ اس سے قبل بھی وہ وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ شبلی فراز  کے سینیٹ سے ریٹائر ہوجانے کے بعد سے کوئی بھی وزیر اطلاعات نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.