Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سابق خاصہ دار اور لیوی کے 3300 اہلکار کے پی پولیس میں شامل

سابق خاصہ دار اور لیوی اہل کاروں کی پولیس میں شمولیت کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا جبکہ 3300 اہلکار خیبر پختونخوا پولیس میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 جنوری سے 12 اپریل تک تربیت کے دوسرے مرحلے کا مختلف قبائلی اضلاع میں انعقاد کیا گیا۔ آیس پی آر نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 3300اہلکاروں کو خیبر پختونخوا پولیس میں شامل کیا گیا جبکہ ان کو تربیت دینے والے اہلکار پاکستان آرمی، ایف سی اور کے پی پولیس سے تعلق رکھتے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشتگردی پولیسینگ، آئی ای ڈیز سے نمٹنے اور جدید آلات سے آگاہی کے حوالے سے تربیت دی گئی، پاکستان آرمی، ایف سی اور پولیس کے سینیئر اہلکاروں نے اس تربیتی عمل کی نگرانی کی۔ پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کورونا ایس اوپیز کے مطابق مختلف قبائلی اضلاع میں منعقد کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.