Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے تحریک لیبک پاکستان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کےتحت پابندی کا فیصلہ کیا ہے، ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری کابینہ کو بھجوارہےہیں، فیصلہ اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997(11)بی کےتحت کیاگیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹی ایل پی کے سوشل میڈیا چلانے والے لوگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرینڈر کردیں، ان کی ایما پر تھانوں پر حملے ہوئے ،  آپ نے ایمبولینسز کو روکا ہے , پولیس اہلکاروں کو اغوا کے بعد تشدد کانشانہ بنایا، پرتشدد واقعات میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین سو چالیس سے زائد زخمی ہوئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی کی سفارش کی ہے، ٹی ایل پی کے سیاسی حالات پر نہیں بلکہ کردار کی وجہ سے پابندی لگارہےہیں، ٹی ایل پی والوں کو کہتا ہوں کہ آپ حکومت کو مسائل سے دو چار نہیں کرسکتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی میں باہمی اتفاق رائے سے مسودہ پیش کرنا چاہتےتھے، حکومت کی ان سے باہمی اتفاق پر مسودے کی کوششیں ناکام ہوئیں، یہ ہر صورت میں فیض آباد آناچاہتے تھے ان کی بڑی لمبی تیاری تھی، لمبی تیاری کاؤنٹر کرنے پر پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ختم نبوت کے قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے، ہم ایسا مسودہ چاہتے ہیں جس سے نبیﷺ کا جھنڈا بلند ہو، اب قرارداد وہی آئے گی جس سے دنیا میں پیغام عاشق رسولﷺ کا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایل پی کے خلاف جو ایف آئی آر درج ہورہی ہے وہ قانون کے مطابق ہی ہوگی۔

دوسری جانب ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کے فیصلے کے بعد ڈسکہ میں تحریک لبیک پاکستان کے دوسو تیس کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں روڈبلاک، شر انگیزی اور پولیس سےمزاحمت کی دفعات شامل کیں گئیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.