Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخواہ کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ 18 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ کا حجم 1 ہزار ارب روپے سے زائد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں، پختونخواہ کا بجٹ 18 جون کو پیش کیا جائے گا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے بجٹ کا حجم 1 ہزار ارب روپے سے زائد ہوگا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 205 ارب سے زیادہ مختص ہوں گے۔ بجٹ میں گریڈ 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے اور گریڈ 19 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں فوڈ اتھارٹی کو محکمہ خوراک کے سپرد کرنا بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، بلدیاتی انتخابات سے متعلق سفارشات کابینہ اجلاس میں زیر غور لائی جائیں گی۔

سرکاری حکام کے مطابق سفارش کی گئی ہے کہ ستمبر کے اختتام سے اکتوبر کے وسط تک بلدیاتی انتخابات کے لیے وقت سازگار ہوگا، ضم شدہ قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات علیحدہ کروائے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.