Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اپرکوہستان میں دھماکا، ایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم جانے والی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں سےایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ کئی ایک زخمی ہوگئے ہیں۔

اپر کوہستان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف جاوید کے مطابق آج صبح ساڑھے 8 کے قریب داسو ڈیم جانے والی گاڑی پر برسین لیبر کیمپ کے قریب بم کا دھماکہ ہوا ہے جس میں 2 ایف سی اہلکار اور 4 چائنہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین جاں بحق جبکہ 39 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بھی زیادہ تر سکیورٹی اہلکار اور غیرملکی ماہرین شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد عارف نے واقعے کے حوالے سے میڈیا کو بتایا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے  ڈیم کے لئے بارود لے جانے والی گاڑی کی وجہ سے بھی یہ دھماکہ ہوسکتا ہے جبکہ حتمی طور پر تفتیش مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  نے واقعے کے فورا بعد ایک اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کوہستان روانہ کر دیا ہے جس میں حکومتی ترجمان کامران بنگش، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبرپختونخوا شامل ہیں۔ کامران بنگش نے کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تفصیلات معاملے کی جانچ کے بعد جاری کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.