Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سید کمال شاہ باچہ نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ کالام اور اتروڑ کے عوامی تنازعےکا پر امن حل تلاش کرکے فریقین کے مابین مصلحت کی فضا قائم کر ے

واجد ہوتی سے
مردان امن جرگہ کے مرکزی رہنما سید کمال شاہ باچا نے صوبائی حکومت اور مالاکنڈ کے انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگی بنیادوں پر کالام اور اتروڑ کے عوامی تنازعےکا پر امن حل نکال کر علاقے کے عمائدین کو مزید خون ریزی سے بچائے اور یہ کہ دونوں علاقوں کے عوام کے مابین تنازع کے حل کے لئے پانچ اگست کو کالام اور اتروڑ میں گرینڈ امن جرگہ ہوگا تمام جرگے کے مشران کو بھر پور شرکت کی اپیل ہے۔

مردان امن جرگے کے مرکزی رہنما سید کمال شاہ باچہ نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ کالام اور اتروڑ کے عوامی تنازعےکا پر امن حل تلاش کرکے دونوں فریقین کے مابین مصلحت کا فضا قائم کر لے

انہوں نے امن جرگہ کے تمام ممبران اور مقامی جرگے کے مشران کو اپیل کی ہے کہ پانچ اگست کو کالام اور اتروڑ میں گرینڈ جرگے میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے بھرپور شرکتِ کریں

انھوں نے کہا کہ دونوں فریقین صبر و تحمل اور بردباری باری سے کام لے کر عفو و درگزر کا مثال قائم کرنے کی کوشش کریں

امن جرگے کے مرکزی رہنما سید کمال شاہ باچہ نے کہا کہ امن جرگے کی جانب سے چند دن پہلے دونوں فریقین کے درمیان صلح کا ماحول پیدا کرنے کے لئے بھر پور کوشش کی گئی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد فریقین کے مابین صلح ہو جائے گی

اس کا کہنا تھا کہ اگر کالام اور اتروڑ کے عوامی تنازعےکا حل نہ نکالا گیا تو اس تنازعے کی آگ مقامی علاقوں سے دیر کوہستان اور انڈس کوھستان تک پھیل سکتی ہے۔ اسی خدشے کے پیش نظر صوبائی حکومت، جرگے کے مشران ضلعی انتظامیہ اور تمام عوامی حلقے مثبت کردار ادا کر ے
سید کمال شاہ باچہ کا کہنا تھا کہ ان دنوں پورے ملک سے سیاح سوات آتے ہیں لیکن اس تنازعے کی وجہ سے ہمارے صوبے کے سیاحت کے صنعت پر خراب اثرات مرتب ہوسکتے ہیں یہاں کاروباری طبقوں نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے لیکن دو اقوام کے درمیان تنازعے کی وجہ سے کاروباری لوگوں کو بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.