Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔ تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فریب اور دھوکہ دہی کے ذریعے لوگوں سے کروڑوں روپے ہڑپنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

مورخہ: 27 اگست 2021

مردان۔ تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فریب اور دھوکہ دہی کے ذریعے لوگوں سے کروڑوں روپے ہڑپنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
گرفتارملزم سیدحارث شاہ ولد سید جبارشاہ سکنہ سیکٹرB ہاوس نمبر188 شیخ ملتون ٹاون جوکہ ضلع نوشہرہ میں سوزوکی شوروم میں سیلز منیجر تھا نے گاڑیوں کی خریدوفروخت کے سلسلے میں لوگوں سے کروڑوں روپے لیکر رفوچکرہوچکا تھا۔
گرفتارملزم کے خلاف ضلع مردان کے علاوہ دیگراضلاع میں بھی کئی مقدمات درج ہیں۔
جبکہ شوروم کے مالک نے بھی ملزم کے خلاف اخباروں میں اشتہارات دیئے ہیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا ہے۔
مدعیان میاں نظیر گل سکنہ شیخ ملتون ٹاون، لطیف الرحمان سکنہ پوہان کالونی، ذیشان ارشد سکنہ بجلی گھر اور رئیس خان سکنہ کورغ کی جانب سے ملزم حارث کے خلاف ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ کو درخواستیں موصول ہوئی۔
ملزم کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کو ہدایات جاری کئے گئے۔
تھانہ سٹی پولیس نے ملزم حارث کے خلاف رپورٹ درج کرکے گرفتارکرلیا۔
گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.