Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔ تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی،موٹرسائیکل چور گرفتار۔ چوری شدہ 16 عدد موٹرسائیکلیں بھی برآمد

مردان۔ تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی،موٹرسائیکل چور گرفتار۔ چوری شدہ 16 عدد موٹرسائیکلیں بھی برآمد

تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی کی حدود شہری علاقوں میں موٹرسائیکل چوری ہونے کے واقعات رونما ہورہی تھی جسکا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ نے ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان کی نگرانی میں ایس ایچ او عاشق حسین خان ہمراہ پولیس ٹیم کو موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔
تشکیل کردہ ٹیم نے انتھک محنت اوراپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے وارداتوں میں ملوث موٹرسائیکل چور شفیع اللہ ولد نیازمحمدسکنہ دیر اپر حال غزنوی کالونی شریف آباد تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔
گرفتارملزم نے دوران انٹاروگیشن اعتراف جرم کرتے ہوئے اسکی نشاندہی پرمختلف وارداتوں کے دوران چوری شدہ 16عدد موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
گرفتارملزم سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.