Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان۔ تھانہ شیخ ملتون پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد 06 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

مردان۔ تھانہ شیخ ملتون پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد 06 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شیخ ملتون کی حدود محبت آباد میں دو فریقین نے سابقہ دلبدی کی بنا پر فائرنگ کر کے ایک دوسرے کو زخمی کیا تھا۔
تھانہ شیخ ملتون میں دونوں فریقین کی رپورٹ درج ہوکر ایس ایچ او درویش خسن خان کی قیادت میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اور اس دوران اقدام قتل کے مقدمات میں نامزد ملزمان فریق اول سے اختر منیر ولد ممتاز،جنید اور محمد حسنین پسران اختر منیر اور فریق دوئم سے نامزد ملزمان کامران ولد اسلام الدین،عرفان الدین ولد نورالدین اور غفران الدین ولد زیورالدین ساکنان محبت آباد گرفتار ہوکر ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ تین عدد کالاکوف ایک کلاشنکوف اور دو عدد پستول برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوکر مذید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.