Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( جی ڈی اے ) نے خوبصورت سیاحتی مقام ایوبیہ کی چیئر لفٹ کو خطرہ قرار دیکر بند کر دیا۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( جی ڈی اے ) نے خوبصورت سیاحتی مقام ایوبیہ کی چیئر لفٹ کو خطرہ قرار دیکر بند کر دیا۔ روز گار کرنے والے سینکڑوں لوگ بے روز گار ہو گئے، لفٹ کی بندش سے مقامی لوگوں کا کاروبار بھی ٹھپ ہو گیا۔۔۔
ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق ایوبیہ چئیر لفٹ اب انسانی زندگی کیلئے محفوظ نہیں رہی۔ چئیر لفٹ کو اس حالت میں چلانا انسانی جانوں کیلئے بڑا رسک ہے،1965 میں میں لگائی جانیوالی چیئر لفٹ کو ڈبلیو پی کے انٹرنیشنل فرم کی جانب سے 2019 میں ہی انتہائی خطرناک قراد دے دیا گیا تھا۔۔۔
واضح رہے کہ ۔ جی ڈی اے نے چیئر لفٹ کو بزنس گروپ مونال کو لیز پر دے دیا تھا جس نے چیئر لفٹ مرمت کرنی تھی ، مگر مقامی تاجروں محکمہ اور مونال گروپ کی طرف سے بے دخل کئے جانے کا خدشہ تھا، ۔۔گلیات تحفظ موومنٹ نے پشاور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے لیا تھا، مگر جی ڈی اے نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے چیئر لفٹ کو بند کر کے مقامی تاجروں کا معاشی قتل کر دیا جس پر ایوبیہ سمیت گلیات بھر کے تاجر اور عوام سراپا احتجاج ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.