Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سبی میں دو قبائل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد قتل ، پانچ زخمی ہوگئے

اعوان قبائل نے لاشیں قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجاً روڈ بلاک کردی

سبی(ظہور مگسی) بلوچستان کے شہر سبی کے نواحی گاؤں اعوان میں کرد اور اعوان قبائل کے درمیان اراضی تنازعہ پر تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے نتیجے میں اعوان قبائل کے تین افراد قتل جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔ ورثا نے لاشیں قومی شاہراہ پر احتجاجاً روڈ بلاک کردی ۔

سندھ بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ لمجی کے مقام پر تمام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے ۔ شاہراہ کے دونوں اطراف پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔مرنے والوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو کی ایما انہیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کچھی ملزمان کو گرفتار کرے اور انہیں انصاف دلائے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہبازاور اسسٹنٹ کمشنر نعیم عمرانی لواحقین سے مذاکرات کے لیے موقع پر پہنچ گئے ۔ اس موقع پر اصغر شہباز رند نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ورثا کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کچھی نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان جلد ہی گرفتار کرلئے جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.