Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی کی تمام کارروائیوں کے دوران افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہے اور نہ ہی ہوگی، امیر خان متقی کا انٹرویو

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کا خیبر نیوز سے خصوصی انٹرویو آج رات 10 بجے خیبر نیوز پر نشر ہوگا، امیر خان متقی

اسلام آباد(عمر سیالوی) افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی کی تمام کارروائیوں کے دوران افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہے اور نہ ہی ہوگی ۔ افغانستان میں انتخابات کیلئے فی الحال کوئی امکان نہیں ہیں ۔

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کا خیبر نیوز سے خصوصی انٹرویو آج رات 10 بجے خیبر نیوز پر نشر ہوگا۔

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے خیبر نیوز کو خصوصی انٹرویو دیا ہے ۔  امیر خان متقی نے کہا کہ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔  پاکستان نے 40 سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے ۔ امیر خان متقی نے کہا کہ تین ماہ کی حکومت کے دوران بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے ۔ امن قائم کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جس طرح افغانستان کا چہرہ دکھایا جارہا ہے ۔ وہ حقائق سے بہت دور ہے ۔ کیوں کہ افغانستان کیخلاف سوشل میڈیا پر وہی لوگ منفی تاثر دے رہے ہیں۔ جو 20 سال تک اس پر مسلط رہے ۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ نے کہا کہ ابتدائی طور پر افغانستان میں قیام امن ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج تھا۔ امن کو ہم نے کامیابی سے حاصل کرلیا ہے ۔

امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان کی دنیا کے مختلف ممالک کے۔ ساتھ تجارت کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے۔ مزید بھی دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں۔
اینکر پرسن حسن خان سے انٹرویو میں میر خان متقی کا کہنا تھا کہ۔ افغانستان میں مشترکہ حکومت میں تمام رنگ و نسل کے افراد شامل ہیں ۔ حکومت میں بالخصوص خواتین کو پذیرائی دی گئی ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں میر خان متقی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں نظام تعلیم مفلوج ہوگیا تھا۔ کورونا کے اثرات افغانستان پر بھی پڑے ۔ تاہم حالات معمول پر آنے کے بعد اب افغانستان میں خواتین کو تعلیم دینے کے خواہاں اور اس کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.