Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، افغان وزیر خارجہ کا خیبر نیوز کو انٹرویو

مکمل انٹر ویو خیبر نیوز کے پروگرام مرکہ میں آج (ہفتہ) کی شب دس بجے نشر کیا جائے گا۔

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ امارات اسلامی کی سرزمین پاکستان سمیت کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی اور اگر ایسا ہوا تو ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ خیبر نیوز کے پروگرام مرکہ میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے ساتھ ان کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور ایک دن دنیا انہیں تسلیم کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے بنک بھی کھلے ہیں اور تجارت بھی ہو رہی ہے۔

نوٹ: افغان وزیر خا رجہ امیر خان متقی کا مکمل انٹر ویو پروگرام مرکہ میں آج (ہفتہ) کی شب دس بجے خیبرنیوز پر نشر کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.