Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی ختم کردی گئی ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی ختم کردی گئی ہے ۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 35پروازیں چلائے گی۔ پروازیں جدہ،مدینہ، ریاض اور دمام کے لیے روانہ ہوں گی۔انتظامیہ کے مطابق پاکستان سے جانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں5دن لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا۔
سعودی عرب نے پاکستان، برازیل، ویتنام سمیت دیگر ممالک پر عائد فضائی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سفری پابندی ختم ہونے کے بعد یکم دسمبر سے پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت سے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.