Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

احتساب عدالت کے ایک اور جج کا چیئرمین نیب کو خط ، ختم کیے جانے والے کیسز کی فہرست طلب

احتساب عدالت اسلام آباد کے دوسرے جج نے چیئرمین نیب کو خط لکھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ) احتساب عدالت کے ایک اور جج نے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا۔ نیب کی جانب سے ختم کیے جانے والے کیسز کی فہرست طلب کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے دوسرے جج نے چیئرمین نیب کو خط لکھا ہے۔
اس سے قبل جج محمد بشیر نے جسٹس(ر) جاوید اقبال کو خط لکھا تھا۔ اب جج اعظم خان نے بھی چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کو خط لکھا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نیب کیسز میں نامزد ملزمان ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کر رہے ہیں ۔
لہٰذا نیب نے جو کیسز واپس لینے یا ختم کرنے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے۔ واپس لینے والے کیسز کی فہرست ملنے سے عدالتی وقت بچے گا۔
جج احتساب عدالت نے خط میں کہا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس میں چئیرمین نیب کو کیس واپس لینے کا اختیار دیا گیا ہے، نئے قانون میں کوئی ابہام نہیں لہذا فہرست فراہم کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.